نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023 میں پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک سے بہتر ملک قراردیدیا گیا، جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان نے بھارت اور ایران سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کے مطابق جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان کا نمبر 19واں ہے، پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں 3 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان کا اسکور 49 ہوگیا یوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کے مطابق بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے پوائنٹس کا اسکور بدستور 40 ہے، جوہری سہولتوں کی حفاظت میں پاکستان نے میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا انڈیکس کے مطابق جوہری سہولتوں کی حفاظت میں پاکستان روس، اسرائیل کیساتھ 32 نمبر پر ہے نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس کا مقصد دنیا بھر میں جوہری مواد کی سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھنا ہے اس انڈیکس کا آغاز 2012ء میں ہوا تھا اور یہ ہر دو سال بعد اپنی ریٹنگ جاری کرتا ہے، اس انڈیکس میں جوہری مواد کی چوری اور سبوتاژ کے حوالے سے درجہ بندی بھی شامل ہوتی ہے
74