108

واٹس ایپ صارفین خوش ہوجائیں ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا

واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین خوش ہوجائیں ان کے لیے فون بک میں محفوظ نہ ہونے والے نمبرز پر بھی پیغام بھیجنے کے عمل کو آسان بنا دیا گیا اب رابطے کی مشہور زمانہ ایپ سے صارفین کو ان نمبرز پر بھی پیغام بھیجنے میں آسانی ہوگی جو ان کے فون بک میں محفوظ نہیں ہیں، جس کے لیے انھیں تازہ ترین ورژن کو ڈائون لوڈ کرنا ہوگا ماہانہ بنیادوں پر نگاہ ڈالی جائے تو اربوں صارفین رابطے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں، تاہم نئے کانٹیکٹس تک پہنچنا ان کے لیے آسان نہیں ہوتا تھا، اگر آپ نے کوئی نمبر اپنی فون بک میں محفوظ نہیں کیا تو اس پلیٹ فارم پر کسی کو میسج کرنے کا کوئی آسان طریقہ موجود نہیں تھا واٹس ایپ کی جانب سے اس مسئلے کا حل ڈھونڈتے ہوئے اسے آسان بنایا جارہا ہے، اب صارفین کو نامعلوم نمبرز کے ساتھ چیٹ کرنے میں آسانی ہوگی
اگلی بار جب آپ کو واٹس ایپ پر کسی نامعلوم نمبر پر میسج کرنا ہو تو پلیٹ فارم پر ایک نئی چیٹ شروع کریں، اس کے بعد سرچ بار میں نمبر ٹائپ کرنے پرایک چیٹ بٹن نمودار ہو گا اس چیٹ بٹن کے ذریعے آپ اس شخص کے ساتھ بات چیت شروع کر سکتے ہیں جس کا نمبر آپ کے فون میں محفوظ نہیں ویبیٹیل انفو کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ مذکورہ فیچر پہلے سے ہی آئی فون اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین واٹس ایپ پر موجود ہے اگر آپ کے واٹس ایپ میں چیٹ کا آپشن ظاہر نہیں ہوتا ہے تو پلے اسٹور سے تازہ ترین واٹس ایپ ورژن اپ ڈیٹ کرلیں، میٹا نے ابھی ایک ’سرور سائیڈ‘ کے طور پر اس کا افتتاح کیا ہے، لہذا اسے ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں