شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مغربی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے زباب رانا نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ساتھ ہی سیاہ چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’اسپارک لیس‘ چمکتی ہوئی ایموجی بھی بنائی انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عرصے میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے
100