84

ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں ہو گی

ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں ہو گی چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکااشرف شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کریں گے تقریب شام ساڑھے 7بجےلاہور کے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ ایشیاکپ کے 4میچ پاکستان اور 9میچ سری لنکامیں ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز5 اور10ستمبر کو ہونے کا امکان ہے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں مقابلہ 10ستمبر کو ہوسکتا ہے جبکہ بھارت کے ایشیا کپ کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے سری لنکا میں ہونے والے میچز دو شہر پالے کیلے اور دمبولا میں ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں