اسلام آباد ؛ کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے احترام میں وفاقی دارالحکومت میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اسلام آباد کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے احترام میں وفاقی دارالحکومت میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی جب کہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے
محرم الحرام کے احترام میں آتش بازی اور گروہی انتشار پھیلانے کی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہر قسم کی وال چاکنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ڈی سی کے مطابق اسلام آباد میں اس دوران اسٹون کرشنگ پر بھی پابندی عائد ہوگی دفعہ ایک سو چوالیس کا اطلاق آج سے دو ماہ کے لیے ہوگا
75