86

کراچی: مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کی تقرری کا اعلان چند دن میں متوقع

کراچی: مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کی تقرری کا اعلان چند دن میں متوقع ہے تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ ایک سے دو روز میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کی تقرری کا اعلان متوقع ہے، سی سی پی کے نئے ارکان کی تقرری عمل میں آ گئی ہے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی سابقہ چیئرپرسن راحت کونین 3 سالہ مدت مکمل کر کے 14 جولائی کو ادارہ چھوڑ گئی تھیں، اور اس وقت مسابقتی کمیشن آف پاکستان بغیر کسی سربراہ کے کام کر رہا ہے نئے چیئرمین کے سلسلے میں وفاقی کابینہ نے ایک سمری کی منظوری دے کر سی سی پی کے 4 نئے ارکان کا تقرر کر دیا ہے، چار نئے ارکان کی 3 سالہ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، سلمان امین، کیپٹن (ر) سعید احمد نواز اور عبدالرشید شیخ کمیشن ارکان میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن کے نئے چیئرمین کا انتخاب 4 نئے ارکان میں سے کیے جانے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں