82

بارش رُکنے کے بعد تیسرے دن کا کھیل شروع

گال ٹیسٹ کا آج تیسرا دن ہے تاہم علی الصباح بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث کھیل مقررہ وقت تقریباً پون گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے تقریباً پون گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ہےقومی ٹیم کے مڈل آرڈر سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 61 رنز کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کرنے آئے ہیں۔ پاکستان کو اب بھی پہلی اننگ کا خسارہ ختم کرنے کے لیے 91 رنز درکار ہیں کل جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے تھے گزشتہ روز سری لنکا کی پہلی اننگ 312 کے جواب میں پاکستان نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو قومی کپتان بابر اعظم سمیت کوئی بھی ابتدائی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ رُک سکا تھا۔ 101 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد آغا سلمان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور کھیل ختم ہونے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 120 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ ہوچکی ہے پاکستان کی جانب سے شان مسعود 39، سرفراز احمد 17، بابر اعظم 13، عبداللہ شفیق 19 جب کہ امام الحق صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے سری لنکن لیفٹ آرم اسپنر پرباتھ جے سوریا نے کپتان بابر اعظم، سرفراز سمیت 3 اہم وکٹیں حاصل کیں گزشتہ روز قومی ٹیم کی اننگ کی خاص بات سرفراز احمد کی اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار جب کہ عبداللہ شفیق نے ایک ہزار رنز کی تکمیل کا سنگ میل عبور کرنا تھا اس سے قبل سری لنکا نے دھننجایا ڈی سلوا کی سنچری اور انجلیو میتھیوز کی نصف سنچری سے تقویت پاتے ہوئے 312 رنز بنائے تھے شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین شکار کیے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں