111

20 سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار نے نوواک جوکووِچ سے فتح چھین کر تاریخ رقم کر لی

لندن: ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے سابق چیمپئن نوواک جوکووِچ سے ومبلڈن کا فائنل چھین لیا تفصیلات کے مطابق ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے ومبلڈن مینز فائنل جیت لیا ہے، انھوں نے فائنل میں سربیائی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست سے دوچار کر کے لگاتار پانچویں ٹائٹل سے محروم کر دیا نوواک جوکووچ اپنا ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلم جیتنے میں ناکام رہے، سنسنی خیز مقابلے کے بعد الکاراز نے پانچویں سیٹ میں انھیں شکست دے کر کامیابی سمیٹی، پانچ سیٹس پر مشتمل اس مقابلے کو آل انگلینڈ کلب کے بہترین مقابلوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں