لاہور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو بڑا جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے گرد قانونی شکنجہ سخت کیا جانےلگا،لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی عدالت نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا عدالت نے اس حوالے سے رولز بنانے کی ہدایت کر دی لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ رولز بنانے کے بعد آگاہ کیا جائے،عدالت اس پر حکم جاری کر دے گی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار جرمانہ کریں،خلاف ورزی کرنے والے شہری خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے پہلے 10 روز ہیلمٹ کی تشہیر کریں اور شہریوں کو آگاہی دیں لاہور ہائیکورٹ نے سی بی سی انڈر پارس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا،سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کر لیا گیا عدالت نے ریمارکس دئیے کہ انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کر سکا،چیف انجینئر ایل ڈی اے کو خود بخود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا لاہور ہائیکورٹ نے جگہ جگہ ٹریفک بلاک کر کے چالان کرنے پر بھی اظہارِ ناراضگی کیا اور قرار دیا کہ آدھی سڑک بلاک کر کے وارڈنز چالان کر رہے ہیں ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ قوانین پر عملدرآمد کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت گیریژن سٹی کے پٹرول پمپ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو ایندھن فراہم نہیں کریں گےڈی آئی جی نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سمیت تمام اضلاع کے چیف ٹریفک افسران اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا اور ہدایت کی کہ وہ ہیلمٹ سے متعلق قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں
79