شاہین شاہ آفریدی کو 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے پر ٹیم نے خراج تحسین جب کہ محمد رضوان سے دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی اور اس واپسی پر تین اہم وکٹیں حاصل کیں تاہم سب سے قیمتی لمحہ وہ تھا جب انہوں نے اپنے دوسرے ہی اوور میں میزبان ٹیم پہلی وکٹ نشان مدھوشاکا کو آؤٹ کرکے حاصل کی تو یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 100 ویں یعنی سنچری وکٹ تھی شاہین شاہ آفریدی کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر ٹیم اراکین نے خراج تحسین پیش کیا اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر ڈریسنگ روم میں اسٹار فاسٹ بولر کو سرخ گیند سے بنا سووینیئر پیش کیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ گیند پر ان کی وکٹوں کی تعداد درج تھی یہ سووینیئر ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پیش کیا اور شاہین شاہ آفریدی کے لیے دعائیہ کلمات کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان سے شاہین شاہ کو پشتو زبان میں مبارک باد دینے کی فرمائش کی جس پر محمد رضوان نے پشتو زبان میں فاسٹ بولر کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی ان یادگار لمحات کی ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بھی شیئر کیا ہے جس کو کرکٹ شائقین بے حد سراہ رہے ہیں محمد رضوان نے اپنے اکاؤنٹ سے بھی شاہین شاہ کے لیے پشتو زبان میں تہنیتی ٹویٹ کی ہے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ شاہین شاہ آفریدی جب 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر کے کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر ڈریسنگ روم واپس آ رہے تھے کہ شائقین کرکٹ نے انہیں گھیر لیا اور مبارکباد دی اس موقع پر بولر نے ان کے ساتھ بھی جشن منایا اور تصاویر اور سیلفیز بنوائیں
