84

جنوبی کوریا میں انڈر پاس سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 13 ہو گئی

سیئول: شدید بارشوں اور سیلاب کی زد پر آئے ہوئے مشرقی ایشیائی ملک جنوبی کوریا میں ایک انڈر پاس سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے غیر ملکی جنوبی کوریا میں جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلابی پانی سے بھرے انڈر پاس سے تیرہ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام کو دریا کا بند ٹوٹنے کی وجہ سے 685 میٹر طویل انڈر پاس میں سیلاب امڈ آیا تھا جس کی وجہ سے 15 گاڑیاں اس میں بہہ کر ڈوب گئی تھیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ انڈر پاس محض دو یا تین منٹ میں پانی سے بھر گیا تھا، اور تقریباً 900 ریسکیو اہلکاروں نے غوطہ خوروں سمیت ڈوبنے والوں کو تلاش کرنے کے آپریشن میں حصہ لیا جنوبی کوریا میں لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں آج پیر تک ہلاک افراد کی تعداد 40 ہو گئی ہے جب کہ 10 افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل بارشوں کو سلسلہ جاری ہے، اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں ملک کے صدر یُون سُک یئول نے سیلاب سے متاثرہ شمالی گیونگسانگ صوبے کے دورے پر نکلتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سخت موسمی واقعات اب معمول بن جائیں گے، ہمیں اس موسمیاتی حقیقت کو اب قبول کرنا چاہیے، اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں