101

بھارت میں کوبراور اس کے 19 سنپولوں کو اسٹیل پلانٹ سے بحفاظت نکال لیا گیا

بھارت میں ہندو عقائد کے تحت سانپ کو ناگ دیوتا کا درجہ حاصل ہے اس لیے انھیں محفوظ رکھنے اور ان کی دیکھ بھال کے واقعات بھی اکثر سامنے آتے رہتے ہیں غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں خطرنا ک کوبرا سانپ اور اس کے 19 سنپولوں کو اسٹیل پلانٹ سے باحفاظت نکال لیا گیا، جس کی تصاویر بھارتی ذرائع ابلاغ پر وائرل ہورہی ہیں بھارتی شہر وشکاپٹنم میں واقع اسٹیل پلانٹ میں کوبرا سانپ اور اس کے بچوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، خطرے کے پیش نظر خصوصی طور پر سانپ پکڑنے میں ماہر شخص روکام کرن کو بلایا گیا، جس نے اسٹیل پلانٹ کے احاطے سے کوبرا سانپ کو پکڑ لیا اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ کوبرا سانپ اکیلا نہیں بلکہ اس کے ساتھ اچھی خاصی تعداد میں اس کے سنپولے بھی موجود ہیں جن کی تعداد 19 کے قریب ہے خبر پھیلنے پر کوبرا سانپ اور اس کے سنپولوں کو دیکھنے کے لیے کئی لوگ وہاں آگئے اور اتنی بڑی تعداد میں سانپوں کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں