95

کعبۃ اللہ کا غلاف نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا

کعبۃ اللہ کا غلاف نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا جو کہ ممکنہ طور پر منگل یا بدھ کو ہوگا عرب میڈیا کے مطابق کعبۃ اللہ کا غلاف نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا جو کہ ممکنہ طور پر منگل یا بدھ کے روز ہوگا اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 15 افراد کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے جن میں غلاف تیار کرنے والی فیکٹری کے انجینئرز اور فنی شعبے کے ماہرین شامل ہیں غلاف کعبہ تیار کرنے والی کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ پر لکھی قرآنی آیات کو سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا گیا ہے جس میں 120 کلو گرام سونا، 100 کلو گرام چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے کسوہ کعبہ کی تبدیلی کے لیے مقررہ ادارے کے سربراہ نے مختلف امور کا جائزہ لیا ہے اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں شعبہ فنی امورکے نگران انجینئرسلطان القرشی نے غلاف کعبہ کی منتقلی کےلیے استعمال ہونے والی بجلی کی گاڑیوں اوردیگر مشنری جن میں لفٹرز وغیرہ شامل ہیں کا جائزہ لیا غلاف کعبہ کومسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا بھی تعین کیا گیا۔ اس مخصوص راستے سے گزر کر غلاف کعبہ کو وہاں تک لانا اور اس کے بعد کعبہ کی چاروں سمتوں میں غلاف کو لفٹر کے ذریعے بلند کر کے اسے کعبہ کی چھت تک لے جانے کے مراحل پر تفصیلی غور کیا گیا واضح رہے کہ غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں