81

سری لنکا کی تاریخ میں پہلی بار مقابلہ حفظ قرآن

سری لنکا کی تاریخ میں پہلی بار مقابلہ حفظ قرآن وقرآت منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 1500 طلبہ وطالبات شریک ہوں گے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی تاریخ میں پہلی بار حفظ قرآند اور قرآت کا مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا اہتمام کولمبو میں قائم سعودی سفارتخانے نے سری لنکا کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے کیا ہے۔ اس مقابلے میں 1500 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے سری لنکا کی وزارت اسلامی امور نے مقابلے کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے جن میں مکمل حفظ قرآن، 20، 10 اور 5 پارے حفظ کرنے والے شامل ہوں گے جب کہ ہر ایک کی الگ درجہ بندی کی گئی ہے مقابلے میں 1500 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے اور فائنل راؤنڈ میں 240 طلبہ شریک ہوں گے۔ مقابلے میں شامل ہر شعبے سے 5 افراد کا انتخاب کیا جائے گا جن کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔ بنیادی طورپر8 شعبے مقرر کیے گئے ہیں جن میں چار طلبا اور چار طالبات کے لیے ہیں مقابلے میں شریک طلبہ حفظ قرآن کے ان مدارس سے تعلق رکھتے ہیں جو سری لنکن حکومت کی وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ ہیں مقابلے کی اختتامی ہرزمرے کی الگ درجہ بندی کی گئی ہے مقابلے کا فائنل راؤنڈ 240 شرکا میں ہوگا مقابلے میں شریک طلبا حفظ قرآن کے مدارس سے تعلق رکھتے ہیں جو سری لنکن حکومت کی وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ ہیں۔ کولمبو کے ایک ہوٹل میں 17 جولائی کو منعقد کی جائے گی جس میں سری لنکن حکومت کے وزا اوراعلی عہدیدار شرکت کریں گے یہ مقابلے صبح اور شام کے اوقات میں ہوں گے جس کےلیے 30 ججز مقرر کیے گئے ہیں جو 10 طرز قرآت کے ماہر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں