104

دبئی میں تعطیل کا اعلان

دبئی میں حکومت نے نئے ہجری سال کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے یہ چھٹی جمعہ 21 جولائی کو ہوگی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی حکومت کے ماتحت افرادی قوت نے نئے ہجری سال 1445ھ پر تمام سرکاری اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے اور یہ چھٹی جمعہ 21 جولائی کو ہوگی علاوہ ازیں محکمہ افرادی قوت نے دبئی گورنمنٹ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور اماراتی سپریم کونسل کے ارکان، اماراتی عوام اور امارات میں مقیم غیرملکیوں کو نئے ہجری سال کی مبارکباد دی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی امت مسلمہ کی زندگی میں یہ دن بار بار لائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں