78

اپنے بھائی کے ساتھ گھر سے دوائی لینے نکلنے والے کاشان کا تین دن بعد بھی سراغ نہ مل سکا،

راولپنڈی: اپنے بھائی کے ساتھ گھر سے دوائی لینے نکلنے والے کاشان کا تین دن بعد بھی سراغ نہ مل سکا، اغوا کا مقدمہ 13 جولائی کو تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود سے اغوا ہونے والے نوجوان کا 3 روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا، 15 سالہ کاشان علی کے اغوا کا مقدمہ 13 جولائی کو تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا مقدمے کے متن کے مطابق مغوی اپنے بھائی روشان علی کے ساتھ گھر سے دوائی لینے نکلا تھا، اس دوران گاڑی سوار نقاب پوش افراد نے کاشان علی کو اغوا کر لیا روات پولیس کی جانب سے کاشان کے اغوا کا مقدمہ والد خرم شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، لڑکے کی تلاش میں پولیس اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں