77

امریکا ؛ میں موسم نے کیا پینترا بدلا ہے کہ ماہرین تشویش میں مبتل

امریکا میں موسم نے کیا پینترا بدلا ہے کہ ماہرین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جب کہ ہیٹ ویو سے یورپ کے کئی ممالک شدید متاثر ہوئے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلی نے امریکا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حال ہی میں نیویارک اور دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد امریکا کو ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ یوں اچانک انگڑائی لے کر اچانک یوٹرن لیتے موسم نے ماہرین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے پانیوں پر بھی اثر ڈالا ہے جب کہ چٹانوں کا رنگ بھی تبدیل ہو رہا ہے فلوریڈا میں زیر آب درجہ حرارت سے سمندری حیات بھی شدید متاثڑ ہو رہی ہے جس سے آبی حیات کی نشوونما اور افزائش خطرے میں آچکی ہے امریکی سائنسدانوں کے مطابق زیر آب درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ عام طور پر 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے سمندروں کا رنگ کیوں تبدیل ہورہا ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف ریاست ایریزونا سب سے زیادہ گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا آئندہ چند روز میں کیلی فورنیا سے ٹیکساس تک کا خطہ نہایت طاقتور ہیٹ ویو کے زیر اثر رہے گا۔ لاس ویگاس کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے ہیٹ ویو صحرائی گرمی سے زیادہ خطرناک ہے
دوسری جانب ہیٹ ویو نے یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فرانس، جرمنی، اسپین اورپولینڈ میں گرمی سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں، اٹلی میں 16 شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ہے یونان بھر میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں