بھارت کی ریاست کرناٹک میں 20 سالہ لڑکی نے پُل (کیبل بریج) سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا مقامی میڈیا ے مطابق لڑکی کی شناخت پائل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کرناٹک کے علاقے گلبرگہ سے ہے وہ مادھا پور میں گھریلو ملازمی تھی
پولیس کے مطابق پائل اپنی سہیلی کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی جہاں سے دونوں کیبل بریج دیکھنے پہنچے، انہوں نے وہاں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اس دوران پائل نے پُل سے چھلانگ لگا دی لوگوں نے یہ دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پائل کی لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن نہ مل سکی پولیس کے مطابق پائل ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی، کچھ روز قبل اُس لڑکے کا رشتہ آیا تھا تاہم پائل کے والدین نے شادی سے انکار کر دیا تھا پولیس نے کہا کہ خودکشی کی وجہ شادی سے انکار کو قرار نہیں دے سکتے تاہم اس کے علاوہ پائل کو کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی
