پاکستان میں مستحق افراد کیلئے سعودی مدد کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت 1 لاکھ 05 ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم کرنے کے نئے منصوبے کا آغاز کردیا گیا سعودی گزٹ کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں خوراک کی حفاظت کے لیے ایک منصوبے کا افتتاح کیا ہے، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر محمد طلحہ محمود اور پاکستان میں کے ایس ریلیف آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد بن محمد المالکی عثمانی نے شرکت کی بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد چار مرحلوں میں 1 لاکھ 05 ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم کرنا ہے، ہر بیگ میں بنیادی اشیاء ہوتی ہیں، جس سے سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے صوبوں میں سیلاب سے متاثرہ 37 علاقوں میں ضرورت مند ترین 7 لاکھ 35 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، امداد ان امدادی اور انسانی کوششوں کے تحت آتی ہے جو مملکت کی جانب سے قائم کردہ کے ایس ریلیف کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں فراہم کی جا رہی ہے پاکستان میں سعودی سفیر المالکی نے کہا کہ یہ منصوبہ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو کے ایس ریلیف کے ذریعے فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے۔ اس موقع پر وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مملکت کو پاکستان میں متاثرہ گروہوں کو فراہم کی جانے والی مسلسل انسانی امداد کے لیے شکریہ اور تحسین کا اظہار کیا
78