78

یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا مطلب براہ راست روس نیٹو جنگ ہے

ماسکو: روس نے یوکرین کو ایف 16جنگی طیارے دینے سے امریکا کو خبردار کردیا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا مطلب روس اور نیٹو میں براہِ راست جنگ ہوگی روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیارے نیوکلیئر ہتھیار کے حامل ہوتے ہیں، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16 نیوکلیئر سے لیس ہے یا نہیں، اسے مغرب کی جانب سے روس پر نیوکلیئر حملے کی دھمکی تصور کیا جائےگا دوسری جانب ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ نیٹو نے سرد جنگ کی اسکیم اختیار کی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، نیٹو کا مشرقی یورپ کی طرف پھیلاؤ روس کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں روس اپنے مستقبل کے لیے اہم فیصلے کرنے پر مجبور ہوگا، روس تمام زرائع استعمال کرتے ہوئے مناسب اور بروقت جواب دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں