94

کاؤنٹر ٹیررازم کی موبائل پر حملے کا مقدمہ تحریک طالبان کے خلاف درج

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی موبائل پر حملے کا مقدمہ تحریک طالبان کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکاری مدعیت میں انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی موبائل پر حملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا جس میں کئی دفعات شامل کی گئی ہیں
ذرائع کے مطابق مقدمے میں جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے کی دفعہ شامل کی گئی ہے، اس کے ساتھ سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے اور جلانے کی ذیلی دفعہ بھی مقدمے میں شامل ہے مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے حب میں کارروائی کے لیے گئی تھی، ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہوئی تھی، ناردرن بائی پاس مائی گاڑی پہنچنے پر بارود سے بھری موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی متن کے مطابق سی ٹی ڈی کا 12 رکنی اسکواڈ 2 پولیس موبائلوں میں سوارتھا، پولیس موبائل بم پروف ہونے کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان کے خلاف آپریشن تیز کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں