90

مغربی پابندیوں کے باجود روسی کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

مغرب کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باجود اس سال روسی کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا، ماہ جون میں 151 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ہزار 407 کاریں فروخت ہوئیں غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد روسی معیشت کو کئی اطراف سے رکاوٹوں اور پابندیوں کا سامنا رہا ہے، تاہم روسی ایجنسی آٹوسٹیٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال جون میں کاروں کی فروخت دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے روس میں پچھلے ماہ جون میں نئی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 151 فیصد اضافہ ہوا اور یونٹس کی تعداد 82 ہزار 407 یونٹس تک پہنچ گئی، سال کے پہلے چھ ماہ میں 4 لاکھ ایک ہزار 600 کاریں فروخت ہوئیں، جو کہ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ہے ملک میں روسی ساختہ کار لاڈا سب سے زیادہ تعدار میں فروخت ہوا جون میں اسے کی 23,777 کاریں فروخت ہوئیں، روس سے یورپین کار مینوفیکچرنگ اداروں کے جانے کے بعد اب یہ خلا پُر ہوتا نظر آرہا ہے چینی برآمد کنندگان بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور روس میں ان کی جانب سے فروخت کی جانے والی یونٹس کی تعداد 10,081 تک پہنچ چکی ہے واضح رہے کہ روسی آٹوموبائل انڈسٹری غیرملکی سرمایہ کاری اور آلات پر کافی انحصار کرتی تھی، تاہم یوکرین کے تنازع کے بعد مغربی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی صنعت کاروں کے اخراج سے یہ انڈسٹری متاثر ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں