96

شیریں مزاری پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

سینئر سیاستدان شیریں مزاری 9 مئی واقعات کے بعد پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بیرون ملک جانے سے روکنے کی پی این آئی ایل لسٹ میں شامل نام نکلوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹر احسن جے پیرزادہ کے ذریعے دائر کی قبل ازیں یریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد پہلے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 72سال کی ہوگئی ہوں ، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر گزار ہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ اللّٰہ کی نعمتوں پر شکر گزار ہوں اور امیں 72 سال کی ہو گئی ہوں انہوں نے لکھا کہ زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں، میں ڈیلن تھامس کی ایک نظم شیئر کر رہی ہوں جو ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ رہی ہے شیریں مزاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس نظم کی گونچ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد شیریں مزاری نے 23 مئی کو پی ٹی آئی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا تھا کہ وہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس کا انہوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے۔9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی سینئر رہنما پارٹی چھوڑ گئے تاہم شیریں مزاری وہ رہنما ہیں جن سے متعلق عمران خان نے کہا کہ مجھے شیریں مزاری کے پارٹی چھوڑنے کا سب سے زیادہ دکھ ہوا۔ جب بھی کابینہ میں کوئی ایشو درپیش ہوتا تھا تو شیریں مزاری اس پر مکمل ہوم ورک کرکے آتی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں