114

شاہد آفریدی کی بیٹی نے بارات اور ولیمے میں کتنا قیمتی لباس پہنا؟

پاکستان ؛ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی آفریدی کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے گزشتہ جمعے کو اپنی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کو رخصت کیا ان کی شادی نصیر خان سے ہوئی ہے اتوار کو دعوت ولیمہ منعقد کی گئی۔ دلہن اقصیٰ نے بارات میں روایتی سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جب کہ ولیمے میں سلور اور لائٹ گرے رنگ کی لانگ میکسی پہنی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جب کہ قیمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں بتایا جا رہا ہے کہ اقصیٰ آفریدی نے اپنی رخصتی پر جو سرخ رنگ کا جوڑا زیب تب کیا اس کی قیمت ساڑھے 7 لاکھ جب کہ ولیمے پر پہنی گئی خوش نما لانگ میکسی کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ روپے ہے اقصیٰ آفریدی نے اپنی زندگی کے ان اہم ترین دنوں پر جس ڈیزائنر کے ڈیزائن کردہ لباس کا انتخاب کیا وہ معروف ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثنا سکندر خان‘ ہے جب کہ دونوں تقریبات پر میک اپ کے لیے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد کا انتخاب کیا گیا اس سے قبل اقصیٰ کی چھوٹی بہن انشا آفریدی بھی اپنے نکاح کیلیے اسی برانڈ کا سوٹ زیب تن کرچکی ہیں جس کی قیمت 8 لاکھ روپے بتائی گئی تھی واضح رہے کہ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ دسمبر میں ہوا تھا جب کہ دوسری بیٹی انشا کا نکاح شاہین شاہ آفریدی سے ہوا تھا جس کی رخصتی ایشیا کپ کے بعد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں