90

نیویارک میں موسلادھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی

امریکی ریاست نیویارک میں موسلادھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہرطرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا گاڑیاں بہہ چکی ہیں لوگ گھروں میں محصور ہیں امریکی ریاست نیویارک میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، موسلادھار طوفانی بارش کے بعد پَٹنم اور اورنج کاؤنٹیز میں سیلاب آگیا راک لینڈ کاؤنٹی میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور متعدد گاڑیوں کو بہا لے گیا، بارش کے بعد لاکھوں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں نیشنل ویدر سروس کے مطابق نیویارک کے شمال میں 30 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ہڈسن ویلی میں فلڈ وارننگ اور فلڈ ایمرجنسی دونوں جاری کی گئیں جنوب مشرقی اورنج، مغربی پَٹنم ، راک لینڈ اور شمالی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹیز میں مزید سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں