87

کن پاکستانی سیاستدانوں نے “تھریڈز” کا رُخ کر لیا؟

میٹا کی ایپ تھریڈز کے لانچ ہوتے ہی پاکستان سیاستدان بھی اسے جوائن کرنے میں پیش پیش ہیں اور کئی چوٹی کے سیاستدان نے اپنے اکاؤنٹس بنا لیے ہیں میٹا نے حال ہی میں ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنی ایپ تھریڈز کے نام سے لانچ کی تھی جس کو ٹوئٹر کلر یعنی ٹوئٹر کا قاتل بھی کہا جا رہا ہے کیونکہ کیونکہ یہ نئی ایپ کافی حد تک ٹوئٹر کی نقل ہی معلوم ہوتی ہے، تاہم میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے اس ایپ میں ٹوئٹر کی صارفین کو پریشان کرنے والی نئی پالیسیز کو شامل نہیں کیا اس ایپ کے بعد ٹوئٹر اور فیس بک کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے میٹا کے خلاف ہرجانے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے تاہم اس جھگڑے کے باوجود تھریڈز نے لانچنگ کے فوری بعد دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرا لی ہے جہاں دنیا کی کئی نامور شخصیات اس سے جڑ گئے ہیں وہیں پاکستان کے کئی چوٹی کے سیاستدان بھی اس سے متاثر اور منسلک ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے تھریڈز پر اپنے اکاؤنٹس بنا لیے ہیں اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے لانچ ہونے کے ابتدائی 7 گھنٹوں میں ہی دس ملین سے زائد افراد نے اس پر اکاؤنٹس بنا لیے
جن پاکستانی سیاسی شخصیات نے تھریڈز پر اپنے اکاؤنٹس بنائے ہیں ان میں وزیراعظم شہباز شریف، پی ٹی آئی چیئرمین، وزیر خارجہ و پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور ن لیگی رہنما مریم نواز، استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین شامل ہیں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح اس نئے پلیٹ فارم پر بھی پی ٹی آئی چیئرمین مقبولیت میں سب سے آگے ہیں اور ایک ہی دن میں ان کے فالوورز کی تعداد 94 ہزار ہوگئی ہے۔ مریم نواز کے فالوورز کی تعداد 5300، بلاول کے فالوورز کی تعداد 4500، جہانگیر ترین کے فالوورز کی تعداد 3800 اور شہباز شریف کے چاہنے والوں کی تعداد 2700 ہے تھریڈز پر پاکستان کی معروف شوبز شخصیات نے بھی اپنے اکاؤنٹس بنائے جن میں شہروز سبزواری، صبا قمر، نادیہ حسین ، صبور علی، ہانیہ عامر، سعد قریشی، ہمایوں سعید، ثنا شاہنواز، فرحان سعید، اداکار اذان سمیع خان، بلال سعید، یوٹیوبر فیشن ڈیزائنر حسن شہریار سمیت دیگر بھی شامل ہیں یہاں صارفین کو بتاتے چلیں کہ جس طرح کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد اسے باآسانی ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے لیکن تھریڈز کے ساتھ معاملہ کچھ اور ہے۔ یہاں اگر کسی نے ایک بار سائن اپ (Sign Up) کر لیا ج تو پھر اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ نہیں کر سکتا
تھریڈز کی پرائیویسی پالیسی کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ صارف کے سائن اپ کیے جانے کے بعد اس پر سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا البتہ اکاؤنٹ کو غیر فعال (Deactivate) کرنے کا آپشن موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں