جڑانوالہ میں پولیس اہلکاروں نے گداگر سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے ہتھیا لیے تھانیدار اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جڑانوالہ کے تھانہ سٹی کے پولیس اہلکاروں نے ایک گداگر مظفر حسین سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے ہتھیا لیے۔ تھانیدار عمران اور ڈرائیور صدیق کے خلاف گداگر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے مدعی مظفر حسین نے کہا ہے کہ میں نے پلاٹ خریدا تھا جس کی رقم اویس نامی شخص کو دینے جا رہا تھا تو راستے میں تھانیدار اور ڈرائیور نے تلاشی کے دوران اس سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے چھینے گداگر نے کہا کہ ملزمان مجھ پر مقدمہ واپس لینے اور 5 لاکھ روپے واپس دے کر صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش میں مجھے ڈرا دھمکا رہی ہے مظفر حسین نے پولیس افسران سے درخواست کی ہے کہ اسے اس کی رقم واپس دلائی جائے
87