95

نیٹو سمٹ سے پہلے بائیڈن برطانیہ کے دورے پر

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے اس دورے کے بارے میں کہا کہ جو بائیڈن کے نیٹو سمٹ سے پہلے برطانیہ کے اس دورے کا مقصد ”دونوں ممالک کے مابین بہت قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط‘‘ بنانا ہے زیلنسکی کا دورہ برطانیہ: رشی سوناک کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان صدر بائیڈن کل پیر دس جولائی کو برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ملنے لندن میں ڈاؤننگ سٹریٹ پر واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ جائیں گے یہ ملاقات ان دونوں رہنماؤں کی گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ہونے والی پانچویں ملاقات ہو گی جو بائیڈن اور رشی سوناک کی گزشتہ ملاقات صرف ایک ماہ پہلے ہی ہوئی تھی، جس میں انہوں نے واشنگٹن میں ایک ایسے ‘اٹلانٹک ڈیکلیریشن‘ پر اتفاق کیا تھا، جس کا مقصد دونوں اتحادی ممالک کے مابین ٹیکنالوجی، ماحول دوست توانائی اور انتہائی اہم معدنیات کے شعبے میں خصوصی اشتراک عمل کی ترویج ہے نیٹو ہے کیا اور اس کا قیام کیوں عمل میں آیا؟ مرکزی موضوعات یوکرینی جنگ اور نیٹو سمٹ برطانوی وزیر اعظم کے ایک ترجمان نے بنتایا کہ بائیڈن اور سوناک کی ملاقات میں امکان ہے کہ روسی یوکرینی جنگ اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سمٹ ہی مرکزی موضوعات ہوں گے۔ کل ہفتہ آٹھ جولائی کے روز روسی یوکرینی جنگ کو شروع ہوئے ٹھیک 500 دن ہو گئے تھے امریکہ عالمی تشویش کو نظرانداز کرکے یوکرین کو کلسٹر بم دے گا رشی سوناک کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”اب جب کہ ہمیں اپنی سلامتی اور اقتصادی تحفظ کے حوالے سے نئے اور تاحال بےنظیر چینلجز کا سامنا ہے، ہمارے باہمی اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئے ہیں روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر جوہری پلانٹ پر حملے کے منصوبوں کے الزامات بادشاہ چارلس سے ملاقات برطانیہ میں قیام کے دوران امریکی صدر کی سفارتی حوالے سے زیادہ اہم ملاقات برطانوی بادشاہ چارلس سے ہو گی یہ ملاقات لندن سے مغرب کی طرف واقع ونڈسر کاسل میں ہو گی۔ اسی شاہی رہائش گاہ پر بادشاہ چارلس کی والدہ اور آنجہانی ملکہ الزبتھ ثانی نے 2016ء میں صدر باراک اوباما اور 2018ء میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کی تھیں برطانوی بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا کی تاج پوشی ہو گئی امریکی صدر اور برطانوی بادشاہ کی اس ملاقات میں تحفظ ماحول سے متعلق موضوعات کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی اس وقت 74 سالہ کنگ چارلس کے لیے ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیاں انتہائی اہم موضوع ہیں، جن کے تدارک کے لیے وہ بھی گزشتہ تقریباﹰ پانچ عشروں سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں نئے بادشاہ چارلس سوئم، ایک ارب پتی سرمایہ کار بھی برطانیہ میں ان دو ملاقاتوں کے بعد امریکی صدر بائیڈن لیتھوانیا روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ نیٹو کی ایک بہت اہم سمٹ میں حصہ لیں گے۔ نیٹو سمٹ میں شرکت کے بعد بائیڈن متوقع طور پر فن لینڈ جائیں گے، جہاں وہ ہیلسنکی میں شمالی یورپ کی نارڈک ریاستوں کے رہنماؤں سے ملیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں