97

نئی دہلی میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی بادل جم کر برسے اور اتنا برسے کہ 40 برس کا ریکارڈ توڑ ڈالا سڑکیں تالاب بن گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق راجدھانی نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 153 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے یہاں 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا مسلسل بارش کے باعث سرکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
نئی دہلی میں بارش کے دوران چھت گرنے کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جب کہ راجستھان میں بارش کے بعد حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہماچل پردیش کےعلاقے پنڈوہ میں بیاس ندی کا پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا ہے جب کہ تین قومی شاہراہوں سمیت 250 سے زائد سڑکیں بند ہوگئی ہیں بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق آج اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں