عمرہ زائرین کیلئے پی آئی اے کی جانب سے بڑے ریلیف کا اعلان، قومی ائیرلائن کی پروازوں کے ذریعے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والوں کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کی نمایاں کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی جس کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا قومی ایئر لائن کی جانب سےعمرہ زائرین کے کرایوں میں 11 ہزار روپے کمی کر دی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا، کرائے کی ادائیگی امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ہوگی۔ پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ، جدہ کا کرایہ 1 لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1 لاکھ 800 ہوگیا ہے، قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کا دو طرفہ کرایوں میں کمی کی ہے پی آئی اے حکام کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالكوٹ اور پشاور سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے حجاج کی سعودی عرب سے واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کے بعد حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 2جولائی سے شروع ہوا۔ پوسٹ حج آپریشن کے آغاز پر 2 جولائی کو پہلی حج فلائٹ پی کے1340 جدہ سے 113 حجاج کرام کو لیکر شب 8 بجے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کی تھی جہاں ڈائریکٹر وزارت حج اقرار احمد نے آنے والے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا اور تمام حجاج کرام کو حج کے عظیم فریضہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ جبکہ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے بھی عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک ویزے کا اجراء شروع کر دیا ہے ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کے ملک میں آنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ واضع رہے گزشتہ ماہ سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ بعض ویزوں کے حامل افراد خلیجی ملک کا فوری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے
100