سکھر، جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام برانچز کے سہ ماہی اجلاس کا انعقاد المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں کیا گیا۔جس کے مھمانان گرامی جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان ،روحانی طلباء جماعت سندھ کے صدر حافظ عظمت اللہ طاہری تھے۔اجلاس میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی برانچز سکھر سٹی،گوٹھ راھوجہ،گوٹھ بخشل خان لکھن،گوٹھ عیسی خان لکھن کے عہدیداران نے شرکت کی۔برانچز کے جنرل سیکریٹریز نے اپنی اپنی برانچز کی تنظیمی رپورٹس پیش کیں۔اس موقع پر صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مسلمان قرآن اور تعلیمات نبوی سے دور ہوچکا ہے۔قران مجید رشدوہدایت کا ایک ایسا سرچشمہ ہے جو ابد تک ہر دور اور ہر زمانے میں انسان کی رہنمائی کرتا رہے گا یہ ایک مکمل دستور حیات اور ضابطہ زندگی ہے قرآنی تعلیمات انفرادی زندگی اور معاشرے کو اجتماعی زندگی کےلئے رہنما اصول سے واقف کرتی ہے۔امت مسلمہ کو قرآن پر اور تعلیمات نبوی پر صدق دل سے عمل پیرا ہوکر تعلیم کے فروغ،عدل انصاف کے موثر نظام،اسلام کے عطا کردہ انسانی حقوق کی فراہمی،وسائل کی منصفانہ تقسیم،خواتین کے احترام،امن و امان کی بہتر صورتحال اور دیگر اعلیٰ اوصاف کے ذریعے مسلمان معاشروں کو مضبوطی اور افتخار فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ضلعی عھدیدران خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حسیب احمد راھوجو،خلیفہ حافظ اعجاز احمد منگی،اصف راجپوت،حافظ جمیل احمد،صبغت اللہ میمن،حافظ محمد عمر تاج محمد لکھن و دیگر موجود تھے۔
68