78

سکھر،تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ معروف تاجر اور سماجی رہنما میاں سعید احمد ڈیرے والا نے کہا ہے

سکھر،تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ معروف تاجر اور سماجی رہنما میاں سعید احمد ڈیرے والا نے کہا ہے کہ سوئیڈن کی مذمت کے ساتھ ساتھ مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر میاں عبدالوحید آرائیں اور تنظیم آرائیاں پاکستان سکھر ڈویژن کے سیکریٹری فنانس حاجی محمد یاسین آرائیں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ انتہائی خطرناک، افسوسناک المناک درد ناک دل خراش اور پریشان کن واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم آرائیاں پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن مناکر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ اسلام قرآن اور حضور نبی کریم سے لگاؤ، ہمارے ایمان و عقیدے کا تقاضہ ہے انہوں نے کہاکہ تنظیم آرائیاں پاکستان سماجی فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے پورے پاکستان میں سوشل پراجیکٹ جاری ہیں مگر اسلام قرآن و صاحب قرآن پر ہونیوالے حملوں، توہین، گستاخی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے پسندیدہ دین قرار دیا ہے اور کامیابی سے تعبیر کیا ہے انہوں نے کہا کہ سوئیڈن عالم اسلام سے معافی مانگے اقوام متحدہ انسانی حقوق مذہبی ہم آہنگی کے عالمی قوانین کو حرکت میں لائے پاکستان سمیت تمام اسلامی ملک سوئیڈن کے سفیروں کو اپنے اپنے ملکوں سے ملک بدر کریں اور مسلمانوں نے مذہبی جذبات، احساسات اور ایمانی تقاضوں کی ترجمانی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں