مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھلوال کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹ گیا،آگ میں جھلس کر 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 7 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا واقعہ کامرس کالج کے قریب پیش آیا،وین 21 مسافروں کو لیکر بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسافر وین میں گیس لیکج کے باعث آگ لگی۔ جبکہ نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ نگران وزیراعلٰی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
87