واشنگٹن: دنیا بھر میں ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا غیر ملکی دنیا بھر میں اوسط درجۂ حرارت میں ایک ہفتے میں تیسری دفعہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے امریکی سائنسدانوں نے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ جمعرات کو اوسط عالمی درجۂ حرارت 17.23 سینٹی گریڈ رہا، اس سے پیر کے روز قائم کردہ 17.01 سینٹی گریڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جو صرف ایک دن بعد تجاوز کر گیا جب اوسط درجہ حرارت 17.18 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر موسمی پیٹرن کی وجہ سے ہو رہا ہے جسے ایل نینو کہا جاتا ہے امپیریل کالج لندن میں گرانتھم انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے موسمیاتی سائنسدان فریڈریک اوٹو نے کہا کہ یہ ایک سنگ میل نہیں ہے جسے ہمیں منانا چاہیے یہ لوگوں اور ماحولیاتی نظام کے لیے موت کی سزا ہے
93