لاہور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 8 سے 10 جولائی کے دوران بھارت کی جانب سے راوی، ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا آسکتا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے سیلاب کے خطرات کا خدشہ ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا
58