73

عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار نے نظر ثانی اپیل دائر کر دی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار نے نظر ثانی اپیل دائر کر دی،درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج نصر من اللہ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بغیرکسی وجہ بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا سے علیحدگی کر کے سابق وزیراعظم سے نکاح کیا،دوران عدت غیر شرعی نکاح کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی بنی گالہ رہے عون چوہدری اور مفتی سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مفتی سعید سے دوبارہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھوایا گیا،سول جج نے شکایت ناقابل سماعت قرار دے کر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے سیشن جج اعظم خان نے نظر ثانی اپیل 13 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے،سیشن جج نے عمران خان اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیئے یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے الزام سے متعلق درخواست نا قابل سماعت قرار دی تھی،جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر عدت کے دوران نکاح کے الزام پر دونوں کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہری محمد حنیف نے درخواست دائر کی جس میں عمران خان ، بشریٰ بی بی اور ریاست کو فریق بنایا گیا تھا۔ شہری نے دونوں کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی نے عدت پوری کیے بغیر نکاح کیا جو غیر قانونی ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی کاپی بھی شکایت کے ساتھ منسلک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں