82

اسٹیو اسمتھ آج اہم سنگ میل عبور کریں گے!

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ آج سے شروع ہونے والے لیڈز ٹیسٹ میں میدان میں اتریں گے تو یہ ان کے کیریئر کا سنچری ٹیسٹ میچ ہوگا آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے شہرہ آفاق بلے باز اسٹیو اسمتھ سنچریاں بنانے کے تو ماہر ہیں ہی لیکن آج نب وہ لیڈز میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے میدان میں اتریں گے تو ٹیسٹ میچوں کی سنچری کا اعزاز بھی پا لیں گے اسٹیو اسمتھ کے کرکٹ کیریئر کی کہانی جدوجہد پر مبنی ہے۔ اسمتھ نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز بطور لیگ بریک بولر کے کیا تھا اور تھوڑی بہت بیٹنگ بھی کرلیتے تھے لیکن پھر بیٹنگ سیکھی اور ایسی سیکھی کہ اس کی بلندیاں چھو لیں جس کا اندازہ ان کے بیٹنگ اوسط سے لگایا جا سکتا ہے آج اسٹیو اسمتھ کا بیٹنگ اوسط آل ٹائم گریٹ سر بریڈ مین کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بریڈ میں کی اوسط 99.94 ہے تو اسمتھ کی 59.56 ہے جو کہ موجودہ دور میں دنیا کے تمام بلے بازوں میں سب سے زیادہ ہے اسمتھ کی اپنی پہلی اننگ میں اوسط 87 تھی جو تاریخ میں سب سے زیادہ ہے جب کہ انہوں نے اپنے اب تک 22 سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں اسٹیو اسمتھ کو یہ مقام ایسے ہی نہیں ملا بلکہ توجہ، صبر، تسلسل، ہر ماحول اور بولر کے مطابق بیٹنگ کرنے کی صلاحیتوں نے انہیں اس مقام پر پہنچایا ہے جمعرات سے شروع ہونے والا لیڈز ٹیسٹ اسمتھ کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ شائقین کرکٹ اور ان کے پرستاروں کو امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے اپنے سنچری ٹیسٹ کو یادگار بنائیں گے اور بیٹنگ کی مزید بلندیوں کو چھوئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں