71

جنین کیمپ حملے سے واپسی پر صہیونی فورسز نے غزہ پر بھی فضائی حملہ کر دیا

غزہ: جنین کیمپ حملے سے واپسی پر صہیونی فورسز نے غزہ پر بھی فضائی حملہ کر دیا الجزیرہ کے مطابق دو روزہ کارروائی کے بعد غاصب اسرائیلی فورسز نے جنین کیمپ سے واپسی کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کر دیا ہے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی رات کو فلسطینی ساحلی علاقے سے راکٹ فائر کیے گئے، جس کے جواب میں غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے گئے، جنوبی اسرائیل میں آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کی فعالی اس بات کا اشارہ تھا کہ غزہ سے 5 راکٹ فائر ہوئے فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے شمالی غزہ میں حماس کے فوجی ٹھکانے پر کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوسرے دن تل ابیب میں حملہ، 8 افراد زخمی واضح رہے کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 12 فسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، متعدد کی حالت نازک ہے، آپریشن کے دوران ایک اسرائیلی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اسرائیلی وزیر نے یہودی آباد کاروں کو اسلحے کے زور پر مسلمانوں کو مارنے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کے بڑھتے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں