تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بطور وزیر خارجہ پوری دنیا میں اپنے وطن کا دفاع کیا، میں نے اپنی افواج کا بھی ہمیشہ دفاع کیا، 9 مئی کے حوالےسے اپنی بےگناہی ثابت کریں گے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بطور وزیر خارجہ پوری دنیا میں اپنے وطن کا دفاع کیا، میں نے اپنی افواج کا بھی ہمیشہ دفاع کیا، 9 مئی کے حوالےسے اپنی بےگناہی ثابت کریں گے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں ملتان میں ہی نہیں تھا، مگرمقدمہ درج کیا گیا، ہم نے ہمیشہ اپنے اداروں کا دفاع کیا ہے، ہم ثابت کریں گے کہ ہماری سوچ کیا ہے شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن واقعہ پر مسلم امہ میں اضطراب ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذریعے مسلمانوں کے دل جلائے گئے، افسوس ناک واقعے پر پوری دنیا میں پرامن احتجاج ہو رہے ہیں، تحریک انصاف نے بھی سویڈن واقعے پر پرامن احتجاج کی کال دی ہے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی احتجاج کی تائید کی ہے، میں نے اسلامو فوبیا کےبڑھتے ہوئے ٹرینڈ کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کروائی، مسلم امہ کے وزرائے خارجہ نے ہماری ہاں میں ہاں ملائی، ہم اس مسئلے کو لے کر اقوام متحدہ بھی گئے شاہ محمود نے کہا کہ ہم اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ رہے تھے، قومی اسمبلی میں گستاخی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے
65