63

ڈالر کے پَر کٹنے لگے، پاکستانی روپیہ تگڑا

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی بلند پرواز رک گئی ہے اور آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ اتار چڑھاؤ جاری ہے انٹر بینک مارکیٹ میں آج کار امریکی ڈالر کی قدر میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے اور ڈالر 273 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم سے ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ڈالر کی بلند پرواز بھی رک گئی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج صبح بینکوں میں کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 271 روپے پر کھلا ٹریڈنگ شروع ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس وقت ڈالر 274 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11.01روپے کی کمی دیکھی جا رہی ہے واضح رہے کہ عید تعطیلات سے قبل 27 جون کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر285.99 روپے پر بند ہوا تھا اور عید کے دوسرے روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب مالیت کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عید تعطیلات کے بعد گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 2446 پوائنٹس کا اضافہ سامنے آیا اور 100 انڈیکس 43899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ 5.9 فیصد بڑھ گئی اور 36 کروڑ حصص کا کاروبار 8 ارب روپے میں طے ہوا گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر 270 سے 272 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اس حوالے سے ماہر معاشیات عابد سلہری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں اور آنے والے ہفتے ڈالر کی قیمت میں کافی اتار چڑھاؤ نظر آئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں