75

ملک کے کن شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات اور کوہستان سمیت پشاو میں بھی بادل برسیں گے، گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کے پی میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بادل برسیں گے مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان اور پشاور میں بھی بارش کی توقع ہے، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، خیبرپختونخوا میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے
محمکمہ موسمیا ت کے حکام کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں آج بارش ہوگی نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین حافظ آباد اور لاہور میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن کے اوقات میں قلات، خضدار، ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں