82

صدر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

صدر مملکت عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے، صدر مملکت نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں صدر مملکت عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے بعد سعودیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، ان کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر مملکت کے فرائض انجام دے رہے تھے واضح رہے کہ حج پر ڈاکٹرعارف علوی کے ہمراہ پاکستانی سفیراحمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید کے علاوہ سفارتی افسران بھی موجود تھے۔ عارف علوی کی جگہ قائم مقام صدر اب دوبارہ سے اپنی چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے صدر مملکت نے مناسک حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی تھی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام، امت مسلمہ کی سلامتی اور امّہ کے مسائل کے حل کیلیے خصوصی دعائیں کی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں