87

پاکستان : اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے ہے۔ جبکہ ماہر معاشیات عابد سلہری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں روپے کی قدر میں بہتری آئے گی،آئی ایم ایف معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے معاہدے کے بعد تیزی سے چیزیں معمول پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ جبکہ سمیع اللہ طارق نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا،موجودہ صورتحال میں سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو سہولت ملے گی معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ امپورٹس بھی آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہو جائے گی۔امپورٹس کھلنے سے خام مال آنا شروع ہو جائے گا جس سے انڈسٹریز کا فائدہ ہو گا،امپورٹس کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ سونے کی قیمتوں میں بھی آئندہ چند روز میں کمی نظر آئے گی،روپے کی قدر میں بہتر آئے گی لیکن بہت زیادہ بہتری کی توقع نہ کی جائے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد کاروبار کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ریکارڈ مثبت آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2231 ریکارڈ اضافے پر کھلی،100 انڈیکس 43 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 100 انڈیکس 5 فیصد کی اضافی حد پر کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا،معاشی تجزیہ کاروں نے کہا کہ آج کا دن 100 انڈیکس کے ریکارڈ ساز اضافے کا روز ہو سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں