57

انڈین آرمی کو افسران کی کمی کا سامنا، متبادل تجاویز زیرغور

بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق انڈین آرمی کو اس وقت میجر اور کیپٹن کی سطح پر افسران کی زبردست کمی کا سامنا ہے۔ ایسے میں آرمی اپنی یونٹوں میں ان کی کمی کو دور کرنے کے لیے مختلف ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف افسران کی پوسٹنگ کو کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے عہدوں پر پہلے سے مقرر افسران کی دوبارہ تقرری پر بھی غور کر رہی ہے انڈین آرمی نے اس سلسلے میں مختلف کمانڈز سے ان کی رائے اور اس کے عملی پہلووں کے حوالے سے مشورے طلب کیے ہیں۔ موجودہ سسٹم کے مطابق میجر رینک کے درمیانی سطح کے افسران کو تقریباً چھ برس کی سروس مکمل ہونے پر مختلف کور، کمانڈ اورڈویژن ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف تقرری کے تحت پہلی پوسٹنگ دی جاتی ہے اسٹاف تقرری سے مراد کسی ہیڈکوارٹرز میں تقرری ہے جہاں افسر مختلف موضوعات کی پالیسی اور رابطے کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے یہ ایک یونٹ تقرری کے برخلاف ہے جہاں افسر بنیادی طورپر آپریشنز اور زمینی کارروائیوں کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔ دراصل اسٹاف تقرری انہیں ان کی سروس کے دوران بعد کی کمان تقرریوں کے لیے تیار کرتا ہے انڈین آرمی میں افسران کی کمی کی وجہ کیا ہے؟ بھارتی مسلح افواج میں اس وقت تقریباً پندرہ لاکھ جوان ہیں، اسے دنیا کی اہم ترین افواج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور فوج میں ملازمت کو اب بھی انتہائی احترام اور فخر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن مختلف اسباب کی بنا پر نوجوانوں کی فوج کی جانب رغبت کم ہوتی جارہی ہے بھارتی فضائیہ: خواتین کو جنگی طیارے اڑانے کی مستقل اجازت مل گئی فی الحال آرمی میں آرمی میڈیکل کور اور آرمی ڈینٹل کور سمیت انڈین آرمی میں 8129افسران کی کمی ہے۔ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ میں بالترتیب 1653 اور 721 افسران کی کمی ہے وزارت دفاع میں وزیرمملکت اجے بھٹ نے پارلیمان میں اس کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مسلح افواج میں اہلکاروں کی کمی اور اسے دور کرنے کے طریقہ کار کا مستقل جائزہ لیاجاتا ہے انہوں نے کہا تھا کہ خالی اسامیوں کو پرکرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں اور نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے بھارت نے مسلح افواج میں تقرری کے ایک نئے منصوبے ’اگنی پتھ‘ کا اعلان کیا ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں بالخصوص افسرکے عہدے پر تقرری اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے لیکن تمام مراحل کو کامیابی سے پار کرکے جب کوئی نوجوان فوج میں شامل ہوتا ہے تب بھی اس کی زندگی آسان نہیں ہوتی صرف افسران ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ افسران کو اپنی بیوی اور بچوں سے اکثر مہینوں دور رہنا پڑتا ہے۔ دور افتادہ اور غیر آبادی والے علاقو ں میں تعیناتی بھی ان کے لیے کئی طرح کے مسائل پیدا کرتی ہے والدین بھی اکثر اپنے بچوں کے مستقبل کے خدشات کے مدنظر انہیں فوج میں بھیجنے سے گھبراتے ہیں دوسری طرف آج مختلف شعبوں میں کیریئر کے بہت سارے نئے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ بڑے بڑے کارپوریٹ گھرانے اور صنعتیں انہیں شاندار زندگی اور اچھی آمدنی کی پیش کش کرتی ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا نوجوانوں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔
امیج کو بدلنے کی ضرورت سابق آرمی چیف جنرل دیپک کپور کا خیال ہے کہ مسلح افواج آج بھارت میں نوجوانوں کے لیے ایک “غیر پرکشش” کیریئر متبادل ہے لہذا اس امیج کو بدلنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جنرل دیپک کپور کا کہنا تھا،”یہ تشویش ناک ہے، بہت تشویش ناک۔ مسلح افواج ایک مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آرمی اب ایسے نوجوانوں کے لیے بہت زیادہ پرکشش کیریئر نہیں رہ گیا ہے جو ایک بہتر لائف اسٹائل کے لیے ملازمت کی تلاش میں ہیں فوج میں ’بد کاری‘ کو جرم ہی سمجھا جائے،بھارت سرکار کا موقف اجے بھٹ کا کہنا تھا کہ حکومت مسلح افواج میں کیریئر کو پرکشش بنانے کے لیے آڈیو، ویزول، پرنٹ، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، کیریئر میلوں، نمائشوں اور اسکولوں اورکالجوں میں موٹیویشنل لکچروں کا اہتمام کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں