آئی ایم ایف سے معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان میں دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ریکارڈ مثبت آغاز ہوا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2231 ریکارڈ اضافے پر کھلی ہے۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے،100 انڈیکس 5 فیصد کی اضافی حد پر کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج کا دن 100 انڈیکس کے ریکارڈ ساز اضافے کا روز ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتر ہو گی اور پاکستان کے روپے کی قدر میں بہتری آئے گی۔ معاہدے سے اگلے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے لابنگ کی گئی،پی ٹی آئی نے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی پاکستان کو نو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے نظام عدل کو مضبوط کرنا ہے جس ملک میں عدل نہیں ہوتا وہاں غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آتے۔جب کہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہماری پالیسیوں اور سمت سے ہرگز یہ نہیں لگتا کہ آنے والے چند سالوں میں ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔معیشت کی سست روی اور زمینی حقائق سے یہ واضح اشارے مل رہے ہیں کہ ہمیں آئی ایم ایف سے ایک اور معاہدہ کرنا پڑے گا۔ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر اور جنرل سیکرٹری قمر الزمان چودھری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کو غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی سکیمیں لانا ہوں گی
60