مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر اور سا بق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ایک دن میں دوسری ملاقات کی ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات جیل میں کچھ دیر قبل ہوئی۔پرویز الہی کو واپسی کے لیے مزید آفرز دی گئیں۔چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کے مابین دوسری ملاقات صرف 10 منٹ تک رہی جس میں پرویز الہی کو مزید غور کرنے کے لیے کہا گیا۔اس سے قبل ہونے والی ملاقات میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی جس دوران چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی ان کے ہمراہ تھے۔چوہدری شجاعت سے ملاقات سے پہلے پرویز الہی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی کیمپ جیل آیا اور ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی چوہری پرویز الہی سے ملاقات ایک اعلی شخصیت کی موجودگی میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں چوہدری شجاعت نے پرویز الہی سے ایک بار پھر کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ اپنی پرانی جماعت میں آ جائیں تاہم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وہ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ پرویز الہی نے کہا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھی وہ تو کر لی ہیں اب چوہدری مونس الہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اے ار وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے دوبارہ اپنے موقف کو دہرایا۔چوہدری برادران نے پرویز الہی کی خاندان میں واپسی پر سوچنے کا مشورہ دیا۔
81