80

فرانسیسی پولیس کی بلااشتعال فائرنگ سے نوجوان ہلاک،

فرانسیسی پولیس نے پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کار سوار کو سینے میں گولی مار دی جس سے نوجوان کی موقع پر موت واقع ہوگئی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائل نامی فرانسیسی الجزائری نوجوان سینے میں گولی لگنے سے موقعے پر ہی جان گنوا بیٹھا، نوجوان کی عمر 17 سال تھی
اس حوالے سے عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے نوجوان پر بلااشتعال فائرنگ کی، نوجوان کرائے کی گاڑی چلا رہا تھا پولیس نے دعوی کیا تھا کہ نوجوان ڈرائیور نے انھیں کُچلنے کی کوشش کی تھی، تاہم فرانسیسی پولیس کی ریکارڈ کی گئی تمام وڈیوز نے فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی حقیقت کھول دی پیرس میں نوجوان کے قتل کے بعد شہریوں کا شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤگھراؤ کیا گیا کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی واضح رہے گزشتہ برس بھی گاڑی نہ روکنے پر فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں