83

عید الاضحیٰ کے موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا پیغام

واشنگٹن: امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمان آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں عید الاضحیٰ کے موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا میں بسنے والے پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستانی سفیر نے کہا کہ آج کا یہ تہوار ایثار اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے، حضرت ابراہیم نے اپنے رب کی خوشنودی کیلئے اپنی سب سے پیاری چیز قربان کی پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میں وطن عزیز کے ساتھ کھڑی رہی ہے، یہی جذبہ ہمارے معاشرے کی اصل روح اور پہچان ہے، آئیے آج پھر ہم سنت ابراہیمی کو آگے بڑھائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں