80

اس سال کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی؟

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اس سال عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے والے کے اعداد و شمار جاری کردیئے عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا حاجیوں کی تعداد اندازے سے بہت کم رہی، اس سال 2023 (1444 ہجری) حج میں 150 ممالک سے 18 لاکھ 45 ہزار مرد و خواتین عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی سعودی ادارہِ شماریات کے مطابق حاجیوں کی تعداد اندازے سے بہت کم رہی، کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونے کے بعد اس بار 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی
اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 84 ہزار عازمین سعودی عرب سے ہی تھے، اس سال سب سے زیادہ ایشیائی ممالک سے عازمین مملکت پہنچے جبکہ عرب ممالک عازمین کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہے اس سال حجاج کی کل تعداد 18 لاکھ 45 ہزار 45 رہی، ان میں 16 لاکھ60 ہزار 915 عازمین بیرون ملک سے آئے اور سعودی شہر میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار 130 رہی
رپورٹ کے مطابق داخلی، خارجی عازمین کی کل تعداد میں مرد عازمین کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 694 تھی، خواتین کی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 351 رہی عرب ممالک سے 21 فیصد، ایشیائی ممالک سے 63.5 فیصد افریقی ممالک سے 13.4 فیصد جبکہ یورپ، امریکہ، آسٹریلیا سے عازمین کی تعداد 2.1 فیصد عازمین سعودی عرب پہنچے واضح رہے کورونا سے پہلے 2019 میں 25 لاکھ عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں