مکہ المکرمہ : حج 2023 کا آغاز ہوچکا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان قافلوں کی صورت میں منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق منیٰ کی عارضی خیمہ بستی مکمل طور پرعازمین حج سے آباد ہوگئی، 8ذوالحجہ کو عازمین حج سارا دن منیٰ میں ہی قیام کریں گے عازمین یہاں5وقت کی نمازیں ادا کرنے کے بعد9ذوالحجہ کو عرفات روانہ ہونگے، عرفات میں لاکھوں فرزندان اسلام حج کارکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے منیٰ میں عازمین کی آمد7ذوالحجہ کی نصف شب کے بعد سےہی شروع ہوگئی تھی، دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ8ذوالحجہ کی دوپہر تک جاری رہا سعودی حکومت کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں کیے گئے انتظامات پر حجاج کرام نے انتہائی اطمینان کا اظہار کیا، عازمین حج کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے انتہائی شاندار انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر مستعد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جو عازمین رہنمائی کررہے ہیں،جمرات پل کے اطراف خاص طور پر پیدل چلنے کیلئے مخصوص سایہ دار راستہ بنایا گیا ہے اس بات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے کہ پیدل چلنے والے راستوں کو ایک سمت میں ہی رکھا جائے، ماضی میں 2رویہ راستہ ہونے کی وجہ سے عازمین کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا ہوتا تھا منیٰ میں جگہ،جگہ متعین سکیورٹی اہلکار عازمین کا خوش دلی سے استقبال اور رہنمائی کرتے ہیں, منیٰ کی سڑکوں پر بیشتر اہلکار گرمی سے پریشان عازمین حج پر پانی کی پھوار برساتے ہیں
73